ALLAH KE RZAMANDI KI TLAASH - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Saturday, March 30, 2019

ALLAH KE RZAMANDI KI TLAASH


بخشش کا بہانہ

1۔۔۔۔ کیمیائے سعادت۔۔۔۔ حضرت شیخ کتانی قدس سرہ النورانی فرماتے ہیں۔۔۔۔ میں نے حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کو بعد وفات خواب میں دیکھ کرپوچھا:’’مافعل اﷲ بک ‘‘یعنی اﷲ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟۔۔۔۔ فرمانے لگے: میری عبادتیں اور ریاضتیں مجھے کام نہ آئیں۔۔۔۔
البتہ رات کو اٹھ کر جو دورکعت تہجد پڑھ لیتاتھا۔۔۔۔ اسی کے سبب مغفرت ہوگئی۔۔۔۔ (کیمیائے سعادت ج۲ ص۱۰۰۷)
’’رحمت حق ’’بہا‘‘نہ می جوید‘‘
’’رحمت ھق ’’بہانہ ‘‘می جوید‘‘
یعنی اﷲ عزوجل کی رحمت ’’بہا‘‘یعنی قیمت نہیں مانگتی۔۔۔۔ بلکہ اس کی رحمت تو بہانہ ڈھونڈتی ہے۔۔۔۔
تم نے اﷲ کو کیسا پایا؟
2۔۔۔۔ ابن عساکر اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ:۔۔۔۔
اصبح نے سلمہ بن کہیل سے کہا کہ: ہم میں سے جو پہلے فوت ہوجائے گا وہ خواب میں دوسرے کو آکر اپنے حالات سے آگاہ کرے گا۔۔۔۔ تو سلمہ پہلے فوت ہوگئے۔۔۔۔ اور اصبح نے ان کوخواب میں دیکھا اور پوچھا کہ: تم نے اﷲ تعالیٰ کو کیسا پایاہے۔۔۔۔ تو انہوں نے کہا کہ: میں نے اپنے خداکو بہت بڑا مہربان پایاہے۔۔۔۔ اصبح نے پوچھا کہ: اعمال صالحہ میں کون سا اچھا عمل ہے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ نماز تہجد سے بہتر کوئی عمل نہ پایا۔۔۔۔ اصبح نے پوچھا معاملہ کیسا رہا۔۔۔۔ تو سلمہ نے کہا کہ: بہت آسان پایا مگر بھروسے پر نہ رہے۔۔۔۔ (شرح الصدور(تاریخ ابن عساکر)

تہجد میں جومانگاجاتاہے قبول کیاجاتاہے

3۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ آدھی رات میں بندے کا دورکعتیں نماز پڑھنا۔۔۔۔ دنیا اور اس کی تمام اشیاء سے بہتر ہے۔۔۔۔اگر میری امت پر دشوار نہ ہوتا تو میں یہ دورکعتیں ان پر فرض کردیتا۔۔۔۔
4۔۔۔۔ صحیح بخاری میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: رات میں ایک ایسی ساعت ہے کہ جب اس میں بندہ اﷲ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرتاہے تواﷲ تعالیٰ اسے عطا کردیتاہے۔۔۔۔
5۔۔۔۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ دنیا اور آخرت کی جوبھلائی مانگتاہے اور یہ ساعت ہر رات میں ہوتی ہے۔۔۔۔ (حوالہ مکاشفۃ القلوب)

تہجد میں نہ اٹھنے پر یحییٰ علیہ السلام کو تنبیہ

6۔۔۔۔ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی ہے کہ حضرت یحییٰ بن زکریا علیہما السلام نے ایک رات جو کی روٹی پیٹ بھر کر کھالی۔۔۔۔رات کو ان کی آنکھ لگ گئی۔۔۔۔ اور وہ صبح تک سوتے رہے۔۔۔۔ اپنے وظائف وعبادات میں مشغول نہ ہوسکے۔۔۔۔ تب اﷲ تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی فرمائی:۔۔۔۔
’’اے یحییٰ ! کیا تو نے میرے تیار کردہ گھر سے عمدہ گھر یا میرے پڑوس سے عمدہ پڑوس پالیاہے؟۔۔۔۔ مجھے میرے عزت وجلال کی قسم! اے یحییٰ! اگر تونے جنت الفردوس کو دیکھ لیا ہوتا تو اس کے شوق میں تیری چربی پگھل جاتی۔۔۔۔ اور روح نکل جاتی۔۔۔۔ اور اگر تو جہنم کو دیکھ لیتا تو تیری چربی پگھل جاتی۔۔۔۔ اور آنکھوں سے پیپ بہتی۔۔۔۔‘‘ (حوالہ مکاشفۃ القلوب)

No comments:

close