top+10+best thinks - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Sunday, June 9, 2019

top+10+best thinks

Related image

دس اھم خصوصیات جن پر عمل پیرا ھونا سعادت کی نشانی ھے

1 ساتھیوں کو چاہیے کہ رات کے آخری حصے میں تہجد کے لیے اٹھیں ۔حضرت سیدناصدیق اکبر ؓ کاقول ہے :’’رات کے آخری حصہ میں مرغ کا تجھ پر اٹھنے میں سبقت لے جانا، تیرے لیے یاباعث ندامت ہیــ‘‘۔
(۲) رات کو اٹھواس لیے کہ عشاق رات کو راز ونیاز کر تے ہیں، دوست کے دروازے اور چھت کے اردگررد پرواز کرتے ہیں ۔ہر جگہ کے دروازے رات کو بند کردیئے جاتے ہیں،سوائے دوست کے دروازے کے جسے رات کو کھول دیتے ہیں۔
(۳) نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ چار رکعت ، آٹھ رکعت یابارہ رکعت تہجد ادا کر ے۔حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی کا معمول تھا کہ 
پہلے دوگانہ میں آیۃ الکرسی والا رکوع اور سورۃ بقرہ کا آخری رکوع پڑھتے ۔ پھر آٹھ رکعت میں دس دس آیا ت پڑھ کر سورۃ یٰسین مکمل 
کرتے ۔ آخری دو رکعت میں تین تین بار سورۃ اخلاص پڑھتے (حضرت خواجہ ابویوسف ہمدانی کی صحبت میں حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے فیضان پایا آپ ان دونوں حضرات کے پیرتعلیم کہلاتے ہیں )۔
(۴) اللہ کے خزانہ میں چار چیزیں نہیں ہیں:
الف) عدم (ب):حاجت (ج)عذر (د)گناہ)
(۵) سوال:استغفار پہلے پڑھیں یادرود شریف پہلے پڑھیں۔
جواب   :  شیخ العرب والعجم حضرت مولانا عبد الغفور رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا’’استغفار پہلے پڑھے کہ دورد شریف ۔’’فرمایا کہ استغفار کی مثال کپڑے دھونے والے صابن کی سی ہے۔ جبکہ درود شریف کی مثال کپڑے پر لگانے والے عطر کی سی ہے ۔ آ پ یہ بتائیں کہ کپڑے کو پہلے عطر لگائیں یا صابن سے دھوئیں؟ سائل نے عرض کیا:حضرت پہلے صابن سے دھونا چاہیے پھر عطرلگانا چاہیے ۔فرمایا:’’بس اسی طرح پہلے خوب نادم وشرمندہ ہوکر استغفار پڑھیں تاکہ دل دھل جائے پھر محبت وعقیدت سے درود شریف پڑھیں تاکہ عطر لگے اور محبت رسول ﷺ کی خوشبو انگ انگ میں سما جائے۔‘‘
۶) ایک شخص نے رابعہ بصریہ رحمۃ اللہ علیہا کے پاس دنیا کی برائی کا تذکرہ کیا۔ فرمایا’’آئندہ میرے پاس نہ آنا ، تمہیں دنیا سے بہت محبت ہے۔‘‘
۷) بعض لوگوں نے ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ سے کہا : فلاں جماعت شغل وطرب میں مشغول ہے، بددعاکریں۔ فرمایا:اللہ!جیسے تونے انہیں دنیا میں خوشیاں دیں،آخرت میں بھی خوشیاں عطافرما۔
۸) اگر کوئی اہل دنیا کی تعظیم کرے تو کون سی عجیب بات ہے،لوگ تو سانپ اور بچھو کو دیکھ کر بھی کھڑے ہوجاتے ہیں۔
۹) سوال : اسم اعظم کیاہے؟
جواب :۔ دل غیر سے خالی اور پیٹ حرام سے خالی ہو تو ہر اسم ’’اسم اعظم ‘‘ ہوتا ہے۔
۱۰) لقمان حکیم نے فرمایا:’’میں چاند اور سورج کی روشنی میں پرورش پاتا رہا مگر دل کی روشنی سے بڑھ کر کسی کو سود مند نہ پایا۔

No comments:

close