anti+islam+dajjal+forces, - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Thursday, May 21, 2020

anti+islam+dajjal+forces,




دجال کہاں سے نکلے گا!
حضرت اسحاق ابن عبداللہ سے روایت ہے
انھونے فرمایا کہ میں نے انس ابن مالک کو فرماتے ہوۓسنا
کہ اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کے پیروکار ہونگے_
جن کے جسموں پرسبز رنگ کی چادریں(یاجبے) ہونگے_
صحیح مسلم جلد:٤صحفہ٢٢٦٦
فاٸدہ: جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے
کہ اسراٸیل کے اندرریشم سے ایک خاص قسم کا لباس تیار کیا جا رہاہے جو انکے مذہبی پیشوادجال کے آنے پر پہنیں گے_
حضرت عاٸشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ حضور میرے پاس تشریف لاۓ تو میں اس وقت بیٹھی ہوٸی رو رہی تھی اپ نے رونے کا سبب پوچھا_میں نے کہا یا رسول اللہ دجال یاد آگیاتھا_اس پر رسول اللہ نے فرمایا کہ اگر وہ میری زندگی میں نکلا تو میں تمہاری طرف سے کافی ہوں اور اگر دجال میرے بعد نکلا تو پھر بھی تمہیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا جھوٹا ہونے کیلۓ اتنا ہی کافی ہے کہ وہ کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے, وہ اصفہان کے ایک مقام یہودیہ سے نکلے گا
مسند احمد جلد٦ صحفہ ١٧٥ اسنادہ حسن
حضرت عمروابن حریث حضرت ابوبکر صدیق سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا دجال روۓ زمین کے ایک ایسے حصے سے نکلے گا جو مشرق میں واقع ہے اور جس کو خراسان کہا جاتاہے, اس کے ساتھ لوگوں کے کتنے ہی گروہ ہونگے اور ان( میں سے ایک گروہ کے)لوگوں کے چہرے تہہ بتہ پھولی ہوٸی ڈھال کے مانند ہونگے_
ترمذی مسند احمدجلد ١:صحفہ٧, ابن ماجہ جلد:٢صحفہ١٣٥٣, مسند ابی یعلی جلد:١ صحفہ:٣٨
فاٸدہ١: دجال کے ساتھ ایک گروہ ایسا ہوگا جن کے چہرے پھولی ہوٸی ڈھال کے مانند ہونگے کیا واقعی ان کے چہرے ایسے ہونگے یا پھر انہوں نے اپنے چہروں پر کوٸی ایسی چیز پہن رکھی ہوگی جس سے وہ اس طرح نظر آرہے ہونگے? واللہ اعلم
فاٸدہ٢: خراسان:_ اس حدیث میں خراسان کو دجال کے نکلنے کی جگہ بتایا گیاہے_دجال کاخروج پہلی روایت میں اصفہان اور اس روایت میں خراسان سے بتایا گیا ہے_اس میں کوٸی تعارض نہیں کیونکہ اسفہان ایران کا ایک صوبہ ہے اور ایران بھی پہلے خراسان میں شامل تھا_

خراسان کے بارے میں اس لشکر کا بیان گزر چکا ہے جو امام مہدی کی حمایت کیلٸے آٸیگا_لہذا حضرت مہدی کے لشکر کے آثار اگر ہم پورے خراسان میں تلاش کریں تو وہ افغانستان کے اس خطے میں نظر آتے ہیں جہاں اس وقت پختون ابادی زیادہ ہے_لہذا قراٸن کو دیکھتے ہوۓ یہی کہا جاۓ گا کہ حضرت مہدی کی حمایت کرنے والالشکر خراان کے اس حصے سے جاٸیگا جہاں اس وقت طالبان تحریک کا زور ہے_البتہ وہ روایت جس میں دجال کے نکلنے کی جگہ عراق اورشام کے درمیان علاقے کو بتایا گیاہے, اس میں بظاہرتعارض نظر اتا ہے_ اس کی تطبیق یہ ہوسکتی ہے کہ اس کا خروج تو اصفہان سے ہی ہوگا, البتہ اس کی شہرت اور خداٸی کا دعوی عراق میں ہوگا, اسلۓ اس کو بھی خروج کہدیا گیاہے_

یہاں دجال کے نکلنے کامقام اسفہان میں یہودیہ نامی جگہ بتایا گیا ہے_بخت نصر نے جب بیت المقدس پر حملہ کیا تو بہت سے یہودی اصفہان کے اس علاقے میں آکر اباد ہوگۓ تھے, چنانچہ اس علاقے کا نام یہودیہ پڑگیا_ یہودیوں کے اندر اصفہانی یہودیوں کا ایک خاص مقام ہے_ ان کی اہمیت کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جاسکتا ہے جس میں آتا ہے کہ دجال کے ساتھ ستر ہزار اصفہانی یہودی ہونگے_ پرنس کریم آغاخان فیملی کا تعلق بھی اصفہان سے ہے_اور اس خاندان نے برصغیر میں جو خدمات اپنی قوم کے لٸے انجام دی ہیں اور دے رہے ہیں وہ اس پاۓ کی ہیں کہ اگر اس دور میں دجال آجاۓ تو یہ خاندان دجال کے بہت قریبی لوگوں میں شامل ہوگا_ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی شخصیات ہیں جو اصفہانی یہودی ہیں اور اس وقت عالم اسلام کے معاملات میں بہت اثرورسوخ رکھتی ہیں_
کتاب:تیسری جنگ عظیم اور دجال
تالیف:مولانا عاصم عمر

No comments:

close