exam-regulations - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Saturday, March 13, 2021

exam-regulations

 

roshanstars


ایک اور اچھی کاوش

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امسال درجات کتب کے سالانہ امتحانات کا آغاز ان شاءاللہ تقریبا ایک ھفتہ بعد بیس مارچ 2021ء سے ھوگا۔

ملک بھر میں درجات کتب،دراسات دینیہ تجوید للعلماء والعالمات کے اس سال ھونے والے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پہ تیئیس سو چوون (2354) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں بنین کے چھ سو اکیانوے (691) اور بنات کے سولہ سو تریسٹھ (1663) ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت سینٹرز کی مجموعی تعداد میں ایک سو اٹھاسی (188) کا بہت بڑا اضافہ ہے۔

ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سولہ ھزار اکیاسی (16081) ہے۔جس میں علماء مدرسین عملہ پانچ ھزار چھ سو اٹھانوے (5698) جبکہ خواتین عالمات عملہ کی تعداد دس ھزار تین سو تریاسی (10383) ہے۔گزشتہ سال کی نسبت مجموعی تعداد میں ایک ھزار دو سو بہتر (1272) کا ریکارڈ اضافہ ہے۔

امتحانات کی تیاریاں مکمل ھوچکی ہیں،تمام مراکز امتحان اور نگران عملہ کی تقرریاں بھی کردی گئیں ہیں۔۔

https://roshanstars.blogspot.com/



























ان تیاریوں کے حوالہ سے وفاق المدارس کے ذمہ داران نے ھزاروں امتحانی عملہ کی سہولت کیلئے طریقہ کار،ھدایات اور مثالی قواعد وضوابط کے عکسی وال پیپرز پہ بھی مرتب کیا ہے۔

میڈیا سینٹر کی ٹیم کی جانب سے متعلقہ امتحانی عملہ کیلئے ان تمام وال پیپرز کو یکجا انداز میں بنایا گیا ہے،اور مزید سہولت کیلئے لگ الگ بھی شئیر کئے جارھے ہیں،ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔جزاکم اللہ

(راقم...... طلحہ رحمانی)

 

No comments:

close