مناقب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مناقب وفضائل حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
21 رمضان
المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
تصوف، طریقت ، معرفت اور
حقیقت کے چشتی، قادری، سُہروردی اور دوسرے بہت سے
سلسلے، سلاسل، طرائق ، حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام سے چلے ہیں جنہیں حضور
پاک صلّی اللّٰہ علیہ و آلہٖ و سلّم کا براہِ راست فیض اور سرپرستی حاصل ہونے کا
شرف ہے۔
شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوتِ پروردگار
لافتٰی الّا علی لا سیف الّا ذوالفقار
خواجہ
معین الدین چشتی اجمیری رح
____________________
در روزِ حشر ہر کس امامے طلب کُند
مارا وسیلہ نیست بجز مرتضٰی علی
قیامت کے دن ہر کوئی اپنا سردار طلب کرےگا، میرا وسیلہ
علی (ع) کے سوا کوئی اور نہ ہوگا۔
خواجہ
قطب الدین بختیار کاکی رح
______________________
علی امامِ من است و منم غلامِ علی
ہزار جانِ گرامی فدائے نامِ علی
علی(ع) میرے امام ہیں اور میں علی (ع) کا غلام ہوں ۔
علی(ع) کے نام پر ہزار جانِ گرامی بھی قربان ہیں ۔
حضرت
بُو علی شاہ قلندر رح
___________________
مستِ ولائے حیدرم ، دم ہمہ دم علی علی
ہر دو جہاں زِ دلبرم، دم ہمہ دم علی علی
میں علی(ع) کی ولایت میں مست ہوں،میرے سانس سانس میں
علی علی (ع)ہے۔ ہر دوجہاں میں وہ میرے دلبر ہیں ، میرے سانس سانس میں علی علی(ع)
ہے۔
حضرت
مولانا جلال الدین رُومی رح
___________________
نیاز اندر قیامت بے سروساماں نہ خواہی شُد
کہ از حُبِّ تولاّئے علی داری تو سامانے
اے نیاز ! قیامت
کے دن میں بے سروسامان نہیں ہوں گا
کیوں کہ حضرت علی کی وِلا کی محبت میرا کُل سامان بن کے
ساتھ ہوگی۔
حضرت
شاہ نیاز احمد بریلوی رح
_________________
علی شاہِ حیدر (ع) اماماً کبیراً
کہ بعد از نبیٌ شُد بشیر اً نذیراً
علی شاہِ حیدر(ع) امامِ کبیر ہیں ۔ وہ نبی اکرم صلّی
اللّٰہ علیہ و آلہٖ و سلّم کے بعد بشیر اور نذیر ہیں۔
حضرت
مولانا عبدالرحمٰن جامی رح
_______________________
آں شیرِ مردانِ وغا، آں شاہِ مردانِ سخا
دامادِ شاہِ انبیا ٌ ، شاہِ جواناں را پدر
میدانِ جنگ میں وہ شیرِ مرداں تھے، وہ سخاوت میں تمام
مخلوق کے بادشاہ تھے۔
آپ حضور پاک صلّی اللّٰہ علیہ و آلہٖ و سلّم کے داماد
تھے اور کُل دنیا کے جوانوں کے بادشاہ ، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ
السلام کے والدِ گرامی تھے۔
حضرت
شَیخ حمیدالدین حاکم رح
_____________________
ہر مشکلے کہ حل نہ شود از تو حل شود
حلاّل ِ مشکلاتِ کُلّی یا علی مدد
ہر مشکل اگر حل نہ ہو رہی ہو تو آپ اسے حل فرما دیتے
ہیں۔ کُل مشکلات کے حل کرنے کے لیے “یا علی مدد”کافی ہے۔
حضرت
مولانا محمد یار فریدی رح
_____________________
ذاتِ اُو دروازہِ شہرِ علوم
زیرِفرمانش حجازوچین و روم
اُن کی ذات مبارک تمام علوم کا دروازہ ہے۔ حجاز، چین
اور ترکی کی طرح سب اس علم کے زیر ہیں۔
علامہ
محمد اقبال رح
_____________________
علی فخرِ بنی آدم، علی سردارِ انس و جاں
علی سرور، علی صفدر، علی شیرِ صفِ میداں
جنابِ
میر انیس
_____________________
یادِ خدا علی علی، اذنِ خدا علی علی
شیرِ خدا علی علی، دم ہمہ دم علی علی
حضرت واصف علی واصف رح
No comments:
Post a Comment