successful marriage life hints - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Tuesday, July 16, 2024

successful marriage life hints

 

شادی شدہ لائف / چہل پہل

پہلے وقتوں میں ازدواجی محبت کی گہرائی کا اندازہ زوجین کی ایک دوسرے سے لاتعلقی سے لگایا جاتا تھا۔ جو فریقین دن بھر سب کے سامنے ایک دوسرے سے دور دور اور لاتعلق رہتے تھے ۔


پھر انکی تعدادِ اولاد میں سب سے زیادہ طوفانی و جولانی پائی جاتی تھی۔ ہماری رشتے کی ایک پھوپھو سے مارے بچپن کے ہم نے پوچھ لیا کہ آپ کے میاں باہر سے آئے ہیں اور آپ سے ملے تک نہیں ۔

باقی سب سے تو یوں بغلگیر ہوئے ہیں جیسے کبھی کے بچھڑے اب جا کر ملے۔۔۔منہ دوپٹے میں چھپا کر بولیں۔۔"ادھار ہے۔". تب سمجھ نہ آنے والی نظروں سے ہم نے کافی دیر انہیں ٹٹولا مگر بات ادھر سے ادھر کر گئیں۔ ۔

 جتنی پرانی شادی کی تصاویر ہیں اٹھا کر دیکھ لیں۔ دلہن کے ساتھ دلہے کی آنکھیں بھی یوں بند ملیں گی جیسے آنکھیں بند کر لینے سے کبوتر بلی کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔۔ آج سے تین دہائی پہلے تک شادی سے پہلے شادی کا نام لینا بھی بے شرمی سمجھا جاتا تھا۔ یہ جانو مانو نئے زمانے کے چونچلے ہیں۔

شادی کے بعد سب پرانی خواتین شوہروں کو "عرفان کے ابا" کے نام سے پکارا کرتی تھیں۔ انتہائی سادے زمانے تھے۔ رشتے کی ایک خالہ بتاتی ہیں کہ جب بیاہ کر گئیں تو گھر مہمانوں سے بھرا پڑا تھا۔ نتیجتاً ساس کی چارپائی کمرہِ سہاگ میں بچھا دی گئی اور سونے سے پہلے مجمع کے سامنے زبان دے کر سوئیں کہ کمر موڑ کر پیچھے کی طرف نہ دیکھیں گی۔ ساتھ ساتھ قسمیں کھاتی رہیں کہ سنتی بھی اونچا ہیں۔۔۔اسلیے بے فکر ہو کر سرگوشیوں میں بات کی جا سکتی ہے۔

No comments:

close