the beutyful krakry
مٹی کے ظروف، روغنی ٹائلوں اور دیگر آرائشی
مصنوعات پر جب کاشی گر اپنے ہاتھ سے خوبصورت پھول پتیاں اور دلکش نقش و نگار اجاگر
کرتا ہے تو ''بلیو پوٹری‘‘ وجود میں آتی ہے۔ پھول پتیاں اور نقش و نگار بنانے کا
فن کاشی گری، دنیا بھر میں ملتان کی نمایاں پہچان ہے۔ یہ ایک مخصوص اور روایتی فن
ہے ابتداء میں فنکار صرف نیلا رنگ استعمال کرتے تھے اور کاشی گری کا کام زیادہ تر
برتنوں پر ہوتا تھا، اس لئے ''بلیوپوٹری‘‘ کی اصطلاح مشہور ہو گئی۔اب اس فن نے
اتنی ترقی کر لی ہے کہ بلیو پوٹری اس کا صرف ایک حصہ ہے جبکہ یہ کام فرنیچر، چمڑے
کی مصنوعات اور کینوس پر بھی ہو رہا ہے۔کاشی گری ہمارے قومی ورثے کا حصہ اور ہماری
روایات کی پہچان ہے۔
No comments:
Post a Comment